LIVE

کراچی کو بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ سے نجات مل گئی: احسن اقبال

ویب ڈیسک
April 23, 2018
 

2013 خطے میں اقتصادی راہداری سے پاکستان عالمی تجارت کا مرکز بن جائےگا: وزیر داخلہ_فوٹو/ فائل

کراچی: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہےکہ 2013 میں کراچی ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کا مرکز بنا ہوا تھا لیکن اب شہر کو اس سے نجات مل گئی۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نےکہا کہ کراچی معاشی سرگرمیوں کا مرکز اور سرمایہ کاری کے لیے بہترین جگہ ہے، 2013 میں کراچی ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کا مرکز بناہوا تھا، شہر کو ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سے نجات مل گئی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا تیزی سے تبدیل ہورہی ہے، وژن 2025 کے تحت 7 اہم شعبوں پرتوجہ مرکوزہے، معاہدے کے تحت پاکستان میں 29 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئی، خطے میں اقتصادی راہداری سے پاکستان عالمی تجارت کا مرکز بن جائے گا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور چین کےصدرنے دونوں ملکوں کے نئے سفر کا آغاز کیا، چینی صدرکے دورہ پاکستان سےسی پیک کوحقیقت کا روپ ملا۔