LIVE

کراچی میں گودام سے گدھوں اور کتوں کی کھالوں سے بھری درجنوں بوریاں برآمد

ویب ڈیسک
April 27, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


کراچی: کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ایک گودام سے گدھوں اور کتوں کی کھالوں سے بھری درجنوں بوریاں برآمد کر لی گئیں۔

ڈی آئی جی ایسٹ ذوالفقار لاڑک کا کہنا ہے کہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے میں ایک گودام پر چھاپے کے دوران کھالوں سے بھری 40 بوریاں برآمد کی گئیں۔

ذوالفقار لاڑک نے بتایا کہ گودام میں موجود 4 افراد گرفتار کر کے ان سے تفتیش کی جا رہی ہے اور گودام کے مالک کے بارے میں معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا ہے کہ برآمد کی گئی کھالوں میں گدھوں کے علاوہ کتوں کی کھالیں بھی شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار دو ملزمان کے مطابق یہ کھالیں افغانستان سے لائی گئیں اور گرفتار ملزمان میں ایک افغان باشندہ بھی شامل ہے۔