LIVE

چینی کمپنی علی بابا نے 'دراز ڈاٹ پی کے' خرید لی

ویب ڈیسک
May 08, 2018
 

علی بابا کو فروخت کیے جانے کے بعد بھی دراز گروپ اسی نام سے اپنا آپریشن جاری رکھے گا—۔ فائل فوٹو

پاکستان کی مقبول ای کامرس ویب سائٹ 'دراز ڈاٹ پی' کو چین کے علی بابا گروپ نے خرید لیا۔

خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق راکٹ انٹرنیٹ کمپنی نے اپنی جنوبی ایشیاء کی مقبول ای کامرس ویب سائٹ ’دراز‘ علی بابا گروپ کو فروخت کردیا ہے۔

راکٹ انٹرنیٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) الیور سیم ور نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 'دراز کو علی بابا گروپ کو فروخت کرنےکا مقصد ایک نیا تجربہ کرنا ہے تاکہ مارکیٹ میں کمپنی سب سے آگے نکل سکے'۔

انہوں نے بتایا کہ 'یہ اقدام پوری دارز ٹیم کے لیے کامیاب ثابت ہوگا'۔

علی بابا کو فروخت کیے جانے کے بعد بھی دراز اسی نام سے اپنا آپریشن جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ ای کامرس ویب سائٹ 'دراز'  2012 میں پاکستان میں وجود میں آئی تھی جسے بعد ازاں جرمنی کی کمپنی راکٹ انٹرنیٹ نے خریدا اور اس کے آپریشن کو  بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال اور میانمار تک بڑھایا۔