LIVE

محاذ آرائی کا سلسلہ جاری رہا تو پارٹی ہی نہیں ملک کو نقصان کا اندیشہ ہے، نثار

ویب ڈیسک
May 16, 2018
 

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ یہ امر انتہائی تشویش ناک ہے پہلے ہماری حکومت میں ختم نبوت کا مسئلہ بنا اور اب ملک دشمنی کے الزامات لگ رہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں چوہدری نثار نے کہا کہ محاذ آرائی کا سلسلہ جاری رہا تو صرف پارٹی ہی نہیں ملک کو شدید نقصان کا اندیشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ لائحہ عمل صحیح نہ کیا گیا تو پارٹی کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست دان کا کام اپنے اصولوں پر قائم رہ کر راستہ نکالنا ہے،مسلم لیگ ن کو بطور پارٹی موجودہ صورتحال پر ٹھنڈے دل سے غور کرنا ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ غصہ اور تصادم کسی سیاسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔