LIVE

نوازشریف کا بیانیہ پاکستان کے خلاف ہے: سابق وزیراعظم راجہ پرویز

ویب ڈیسک
May 19, 2018
 

نوازشریف کے بیان کا بھارت کو فائدہ ہوا: سابق وزیراعظم_ فوٹو/ فائل

لاہور: سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہےکہ نوازشریف کا بیان سابق وزیراعظم کے شایان شان نہیں اور ان کا بیانیہ پاکستان کے خلاف ہے۔

لاہور میں نیب عدالت کےباہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے میاں نوازشریف کے متنازع بیان پر رد عمل کے اظہار میں کہا کہ نوازشریف کے بیان کی دنیا بھر میں مذمت کی گئی، ایسابیان سابق وزیراعظم کے شایان شان نہیں، نوازشریف کے بیان کا فائدہ بھارت کو ہوا۔

انہوں نےکہا کہ نوازشریف کے بیان نے پاکستانی قوم کے جذبات کو مجروح کیا، ان کا بیانیہ پاکستان کے خلاف ہے لہٰذا نوازشریف فوری اپنے بیانیے سے دستبردار ہوجائیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ الیکشن سے قبل ہی حکمران جماعت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جب کہ ملک کے سارے لوٹے تحریک انصاف میں جمع ہوچکے ہیں۔