LIVE

فنانس بل میں سیمنٹ اور سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ

ویب ڈیسک
May 21, 2018
 

بل پر دستخط کے اگلے روز ہی اس پر عملدرآمد شروع ہوجائے گا: فوٹو/ فائل

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نئےمالی سال کے فنانس بل میں سگریٹ اور سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کردیا۔

جیونیوز کے مطابق فنانس بل میں ٹیئر ون سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 230 روپے بڑھا دی گئی جس کے بعد ڈیوٹی 3740 روپے سے بڑھ کر 3970 روپے ہوگئی ہے۔

فنانس بل میں ٹئیرٹو سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 106 روپے بڑھا کر1776 روپے کردی گئی جب کہ ٹئیر تھری سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 54 روپے بڑھا کر 854 روپےکر دی گئی ہے۔

نئے مالی سال میں سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بھی بڑھا دی گئی ہے جس کے تحت ڈیوٹی 1.25 روپے سے بڑھا کر1.50 روپے کردی گئی ہے۔

فنانس بل پردستخط کے اگلے روزسے ہی فنانس ایکٹ پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔