LIVE

29 رمضان کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں: محکمہ موسمیات

ویب ڈیسک
June 08, 2018
 

شوال کے چاند کی پیدائش 14 جون کو رات 12 بجے کے قریب ہوگی: محکمہ موسمیات_ فوٹو/ فائل

کراچی: ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ 29 رمضان المبارک کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شوال کے چاند کی پیدائش 14 جون کو رات 12 بجے کے قریب ہوگی، 14 جون کی شام تک چاند کی عمر 19 گھنٹے تین منٹ ہوگی اور غروب آفتاب کے بعد 39 منٹ تک چاند نظر آنے کا وقت ہے۔

عبدالرشید نے بتایا کہ 14 جون کو مطلع کبھی صاف اور کبھی جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور کراچی میں چاند کی عمر 19 گھنٹے 23 منٹ ہوگی لہٰذا 29 رمضان کو چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔

دوسری جانب گزشتہ دنوں محکمہ موسمیات نے شوال کے چاند سے متعلق وزارت مذہبی امور کو بھی آگاہ کردیا ہے جس میں بتایا گیا ہےکہ سائنسی لحاظ سے 29 رمضان کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔