LIVE

سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس دوبارہ زیر حراست

طلحہ ہاشمی
June 14, 2018
 

اصر عباس پر گلشن اور کورنگی میں زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے، نیب ذرائع۔

کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ نیب نے کلفٹن میں واقع گھر پر چھاپہ مارکر ناصر عباس کو حراست میں لیا۔

ناصر عباس دو روز قبل ضمانت پر رہا ہوئے تھے، انہیں اس مرتبہ نئے ریفرنس میں حراست میں لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ناصر عباس کو کے ڈی اے میں جعلی الاٹمنٹ کے ریفرنس میں حراست میں لیاگیا، ان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شب 9 بجے کی گئی۔

نیب ذرائع نے بتایا کہ ناصر عباس پر گلشن اور کورنگی میں زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔

ناصر عباس کے رشتہ دار رضا عباس کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔