LIVE

بھارتی فورسز نے عید کے روز بھی 2 کشمیریوں کو شہید کردیا

ویب ڈیسک
June 16, 2018
 

مظاہرین پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 2 نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہوئے، کشمیر میڈیا سروس— فوٹو: فائل

سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کا ریاستی جبر و تشدد عید پر بھی نہ رکا، بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے عید کے روز بھی 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظاہرین پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 2 نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق نماز عید کے بعد وادی بھر میں بھارت مخالف مظاہرے کیے گئے، مظاہرین نے پاکستان کے حق میں نعرے لگائے اور پاکستانی جھنڈے لہرائے۔

بھارتی فورسز نے مظاہرین کو روکنے کے لیے مظاہرین پر فائرنگ کی، پیلٹ گنوں اور آنسوگیس کی شیلنگ کی۔