LIVE

امیدواروں کا انتخاب: آصف زرداری نے پنجاب کی قیادت کو مشاورت کیلئے طلب کرلیا

ویب ڈیسک
June 24, 2018
 

وسطی پنجاب کی قیادت سے مشاورت کے بعد آج امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی۔ فوٹو:فائل

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اسلام آباد پہنچ گئے جہاں وہ پنجاب سے انتخابات میں حصہ لینے والے پارٹی امیدواروں کی باضابطہ منظوری دیں گے۔ 

ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے پنجاب کی قیادت کو مشاورت کے لیے طلب کرلیا جہاں وسطی پنجاب کی قیادت سے مشاورت کے بعد پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی جائے گی۔

ادھر پیپلز پارٹی کے پارلیمانی بورڈ اور پنجاب کی قیادت نے امیدواروں کی حتمی فہرست مرکزی قیادت کو بھیج دی ہے جس پر آج آصف زرداری حتمی مشاورت کریں گے۔ 

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین پنجاب سے ٹکٹ حاصل کرنے والے تمام امیدواروں کے ناموں کو فائنل کرنے کے بعد آج ہی امیدواروں کی باضابطہ منظوی دیں گے۔