سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے خفیہ ملاقات کی تردید کر دی۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں میزبان حامد میر کو دیے گئے انٹرویو میں آصف زرداری نے کہا کہ طاقت کی سیاست کے ذریعے اقتدار میں آنے کے بجائے وہ اپوزیشن میں بیٹھنے کو ترجیح دیں گے۔
سابق صدر نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنی زندگی میں بلاول کو وزیراعظم بنتا دیکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کی مبارک باد دینے پر شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں انتخابات کے بعد بھی ملک میں سیاسی استحکام کا امکان نظر نہیں آرہا۔
آصف زرداری کا مکمل انٹرویو پیر کی رات 8 بج کر 3 منٹ پر جیو نیوز پر نشر کیا جائے گا۔