LIVE

جیپ کا نشان خلائی مخلوق کا نشان بنتا جارہا ہے، مریم نواز

ویب ڈیسک
July 03, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کے والد پاکستان جانے کے لیے تیار بیٹھے ہیں، والدہ کی حالت بہتر ہوتے ہی پاکستان چلے جائیں گے۔

لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وفاداری کسی نے تبدیل نہیں کی بلکہ وفاداری تبدیل کرائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’لوگوں کو زبردستی شیر کے نشان سے اتار کر جیپ میں سوار کرایا جارہا ہے، جیپ کا نشان خلائی مخلوق کا نشان بنتا جارہا ہے، جیپ کو ڈالا جانے والا ووٹ خلائی مخلوق کو جائے گا‘۔

مریم نواز نے کہا کہ ’میاں صاحب نے اداروں کے بارے میں کوئی بات نہیں کی ہے، میاں صاحب کے یہ کہنے میں کیا غلط ہے کہ ادارے اپنی حدود میں رہیں‘۔

علاوہ ازیں میاں نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ ان کی والدہ کلثوم نواز کی پھیپھڑوں کی سرجری کامیاب رہی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ چھوٹی مگر ضروری سرجری تھی اور کلثوم نواز اب تک وینٹی لیٹر پر ہیں۔

خیال رہے کہ احتساب عدالت نے شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس میں فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو 6 جولائی کو سنایا جائے گا۔