LIVE

ہاتھوں سے معذور حجام کی ہیئر اسٹائلنگ کے چرچے

ویب ڈیسک
August 04, 2018
 

ہیریڈیا ہاتھ نہ ہونے کے باجود بھی بازوؤں کی مدد سے لوگوں کی منفرد ہیئر اسٹائلنگ کرتے ہیں—.فوٹو/رائٹرز

اس دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو معذوری کے باوجود بھی بلند حوصلے سے اپنے فن کے جوہر دکھا کر ثابت کر رہے ہیں کہ انہوں نے معذوری کو شکست دے دی ہے۔

ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے گیبرل ہیریڈیا نامی ایک نوجوان بھی ان ہی میں سے ایک ہیں، جو پیدائشی طور پر ہاتھوں سے معذور ہیں لیکن ایک ماہر حجام کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

ہیریڈیا ہاتھ نہ ہونے کے باجود بھی بازوؤں کی مدد سے لوگوں کی منفرد ہیئر اسٹائلنگ کرتے ہیں جسے دیکھ کر سب دنگ رہ جاتے ہیں۔

وہ اپنی شاندار ہیئر اسٹائلنگ کی مہارت کبھی ہیئر مشین سے تو کبھی بازو کی مدد سے قینچی پکڑے کر دکھاتے ہیں۔

حال ہی میں ہیئر اسٹائلنگ کرتے ہوئے ان کی ویڈیو ایک گاہک نے ٹوئٹر پر پوسٹ کی، جس کے بعد اب یہ وائرل ہوگئی ہے۔