LIVE

شیخوپورہ:زمیندار کا 12 سالہ بچےپر تشدد، کلہاڑی کےوار سے پاؤں کی انگلیاں کاٹ دیں

ویب ڈیسک
August 10, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


شیخوپورہ: صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں ایک زمیندار نے کام کرنے سے انکار پر 12 سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے کلہاڑی چلا دی، جس کے نتیجے میں بچے کے پیر کا انگوٹھا اور انگلی کٹ گئی۔

شیخوپورہ کے تھانہ فیکٹری ایریا میں درج ایف آئی آر کے مطابق مدعی شہباز نے الزام عائد کیا کہ اس کا 12 سالہ بیٹا نادر، رفاقت نامی زمیندار کے ڈیرے پر ملازم تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق ایک دن کام کرنے سے انکار پر رفاقت نے اس کے پاؤں پر کلہاڑی ماری، جس سے اس کا انگوٹھا اور ایک انگلی کٹ گئی۔

شہباز کے مطابق ملزمان نے اس کے بیٹے کو 13 دن حویلی میں ہی رکھا۔

پولیس نے طبی معائنے کے بعد مقدمہ درج کرکے 3 نامزد ملزمان الطاف، رفاقت اور اتفاق کو گرفتار کرلیا۔