LIVE

کراچی کے شہید بے نظیر بھٹو پارک میں چینی لینٹرن فیسٹیول جاری

ویب ڈیسک
August 16, 2018
 

کراچی کے شہید بے نظیر بھٹو پارک میں لینٹرن فیسٹیول کا انعقاد کیا جس سے شہری خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔

کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں قائم شہید بے نظیر بھٹو پارک میں چین نے اپنے ثقافتی رنگ بکھیر رکھے ہیں۔90 روزہ فیسٹیول میں آنکھوں کو خوش گوار حیرت میں مبتلا کر دینے والی ڈھیروں چیزیں رکھی گئی ہیں۔

فیسٹیول میں مزار قائد، مینار پاکستان، باب خیبر سمیت چین کے کئی معروف مقامات کو خوبصورت روشنیوں میں دیکھا جا سکتا ہے۔

رنگینیوں سے بھرے فیسٹیول میں شرکت کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد پارک کا رخ کر رہی ہے۔ فیسٹیول کے دوران شہریوں کے لیے چٹ پٹے کھانوں کے اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔

اس فیسٹیول کا اہتمام پاکستان کی 71 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا گیا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.