LIVE

مودی نے پاکستان کو مذاکرات کی دعوت نہیں دی، بھارتی میڈیا

ویب ڈیسک
August 20, 2018
 

بھارتی وزیراعظم نے اپنے پاکستانی ہم منصب کو ٹیلی فون کر کے مبارکباد دی۔ فوٹو: فائل

نئی دلی: بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے اپنے پاکستانی ہم منصب کو لکھے گئے خط میں صرف اچھے تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے نریندر مودی کی جانب سے چند روز کے دوران عمران خان کو ٹیلی فون اور حکومتی خط کو اہم بات قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں مذاکرات کا عندیہ دیا ہے۔