LIVE

سیالکوٹ: پنجاب پولیس کے دو اہلکاروں نے ہی قانون کی دھجیاں اڑا دیں

ویب ڈیسک
September 15, 2018
 

پولیس اہلکاروں کی نشے میں دھت ہو کر ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ فوٹو: فائل

سيالکوٹ میں پنجاب پولیس کے دو اہل کاروں نے نا صرف قانون کی دھجیاں اڑا دیں بلکہ سرکاری وردی کا تقدس پامال کرتے ہوئے ايک شادی کی تقريب ميں نشے میں دھت ڈانس کرتے رہے۔

نشے میں دھت پولیس اہلکاروں کی جانب سے ڈانس کرنے کا واقع سيالکوٹ کے علاقے مراد پور ميں پيش آيا جہاں وردی ميں ملبوس يو سی اسکواڈ پر تعينات دو پوليس اہلکار شادی کی تقريب ميں سر عام قانون کی دھجياں بکھيرتے رہے۔

سوشل ميڈيا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں پوليس اہلکار گانوں پر شراب کے نشے ميں مست ہو کر رقاصاؤں پر نوٹ بھی نچھاور کرتے رہے اور شادی کی تقريب ميں ہونے والے غير قانونی کام کا خود بھی حصہ بن گئے۔