LIVE

بھارت نے ایشیا کپ کے میچز ابو ظہبی میں نہ کھیلنے کیلئے دباؤ ڈالنا شروع کردیا

عتیق الرحمٰن
September 17, 2018
 

بھارتی ٹیم ایشیا کپ کے تمام  میچز دبئی میں کھیلنا چاہتی ہے۔ فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ کے میچز ابوظبی میں نہ کھیلنے کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کرکٹ کپ کی میزبانی کر رہا ہے اور اسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارت اپنی من مانیوں پر اتر آیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابوظبی میں نہ کھیلنےکے لیے ایشین کرکٹ کونسل کی انتظامیہ پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان انتہائی اہم میچ 19 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جانا ہے اور دونوں ٹیموں میں سے جو بھی ٹیم ہارے گی اسے ابوظبی میں 2 میچز کھیلنے ہوں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ گرمی اور سفر کی وجہ سے بھارت تمام میچز دبئی میں کھیلنا چاہتا ہے اور بی سی سی آئی نے اس حوالے سے انتظامیہ کو آگاہ بھی کر دیا ہے۔