LIVE

پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی شرکت بھی متوقع

مونا خان
September 18, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا ایشیا کپ کا سب سے بڑا ٹاکرا دیکھنے کے لیے کل دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم جانے کا امکان ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعودی عرب روانہ ہوگئے جہاں وہ حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔ 

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سعودی عرب کے بعد کل متحدہ عرب امارات پہنچیں گے جہاں دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے ان کے جانے کا بھی امکان ہے۔

یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے بعد پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک مرتبہ پھر کل مدمقابل ہوں گی۔