LIVE

العزیزیہ ریفرنس: پولیس نے صحافیوں کو نواز شریف سے بات کرنے سے روک دیا

ویب ڈیسک
October 04, 2018
 

ایس پی صاحب کا حکم ہے کہ نواز شریف سے صحافیوں کو بات نہ کرنے دی جائے، صرف سلام دعا کرنا چاہیں تو اجازت ہے، پولیس اہلکار۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف العزیزیہ ریفرنس میں پیشی کے لیے احتساب عدالت پہنچے تو صحافیوں نے ان سے بات کرنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے انہیں بات چیت سے روک دیا۔

احتساب عدالت نمبر 2 کے جج ملک ارشد کی عدالت میں نواز شریف ان کے وکیل خواجہ حارث اور گواہ محبوب عالم موجود تھے کہ اس موقع پر صحافیوں نے سابق وزیراعظم سے غیررسمی گفتگو کرنا چاہی۔

پولیس اہلکار نے صحافیوں کو منع کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی صاحب کا حکم ہے کہ نواز شریف سے صحافیوں کو بات نہ کرنے دی جائے۔ 

 اہلکار نے کہا کہ صرف سلام دعا کرنا چاہیں تو اجازت ہے تاہم سوال جواب نہیں کرسکتے۔

پولیس اہلکار نے صحافیوں کو نواز شریف سے دور کھڑے رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر سابق وزیراعظم خود بات کرنے آپ کو بلائیں تو ہم نہیں روکیں گے۔