LIVE

پاکستانی وفد آئی ایف ایم، ورلڈ بینک اجلاس میں شرکت کیلئے آج انڈونیشیا جائیگا

اشرف ملخم
October 08, 2018
 

وزیر خزانہ اسد عمر سائیڈ لائنز پر آئی ایم ایف حکام سے ملاقات کریں گے، ذرائع_ فوٹو/ فائل

اسلام آباد: وزیرخزانہ اسد عمر کی سربراہی میں پاکستانی وفد آج انڈونیشیا روانہ ہوگا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کرے گا، یہ اجلاس 14 اکتوبرتک بالی میں جاری رہے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر خزانہ اسد عمر سائیڈ لائنز پر آئی ایم ایف حکام سے ملاقات کریں گے اور پاکستانی معیشت کو درپیش چیلینجز پر بات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف پروگرام پر غور کررہا ہے اور وزیر خزانہ اسد عمر مجوزہ آئی ایم ایف پروگرام پر بھی بات کریں گے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہناہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کو 10 ارب ڈالر تک کا قرضہ دے سکتا ہے۔