LIVE

مظفرگڑھ میں ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ویب ڈیسک
October 12, 2018
 

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے، ریسکیو ذرائع۔ فوٹو: فائل 

مظفر گڑھ: اڈا محمد موسٰی کے قریب 2 مسافر وینز آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تیز رفتاری کے بعد اڈا موسیٰ کے قریب دو مسافر وینز آپس میں ٹکرا گئیں۔

ذرائع کے مطابق حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوئے، حادثے کے زخمیوں اور لاشوں کو  ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کی گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔