LIVE

شاہد کپور کی اہلیہ نے بیٹے کی تصویر مداحوں سے شیئر کردی

ویب ڈیسک
November 10, 2018
 

شاہد کپور اور ان کی اہلیہ میرا راجپوت کے ہاں 6 ستمبر کو بیٹے زین کی پیدائش ہوئی تھی—۔فائل فوٹو

بالی وڈ اداکار شاہد کپور اور ان کی اہلیہ میرا راجپوت کے ہاں 6 ستمبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، جس کے بعد سے مداح اس کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب تھے، لیکن اب یہ انتظار ختم ہوگیا۔

شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت نے انسٹاگرام پر 2 ماہ کے زین کی تصویر شیئر کی اور ساتھ میں لکھا، 'ہیلو ورلڈ'!

مداحوں کی جانب سے تصویر پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے، جبکہ کچھ لوگ زین کو 'چھوٹا شاہد کپور' بھی قرار دے رہے ہیں۔

اسکرین گریب—۔

بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے 2015 میں میرا راجپوت سے شادی کی تھی اور ان کے ہاں بیٹی میشا کی پیدائش 2016 میں ہوئی تھی۔

میشا کپور کی پیدائش پر بھی شاہد کپور نے 'ہیلو ورلڈ' لکھ کر اسی انداز میں اسے دنیا سے متعارف کروایا تھا۔