LIVE

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون سمیت 5 شہری شدید زخمی

ویب ڈیسک
November 10, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


راولپنڈی: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون سمیت 5 شہری شدید زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے لیپہ سیکٹر اور بھمبر کے نزدیک باغ سر سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ باغ سر سیکٹر میں فائرنگ سے 20 سالہ تانیہ بی بی زخمی ہوئی جب کہ لیپہ سیکٹر میں زخمی شہریوں میں ظہیر، ناصر، منیر اور شوکت شامل ہیں جن کا تعلق بجلدار اور بٹلیاں گاؤں سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بناتے ہوئے مؤثر جواب دیا جس سے دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔