LIVE

سندھ بھر میں 20 ربیع الاول تک دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد

ویب ڈیسک
November 15, 2018
 

 سندھ بھر میں 10 روز کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی: سندھ بھر میں 20 ربیع الاوّل تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر میں یکم  ربیع الاول سے 20 ربیع الاول تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جب کہ صوبے بھر میں 10 روز کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں کالے شیشے، فینسی نمبر پلیٹ، سائرن اور ہوٹرز پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق چُپ تعزیہ اور 12 ربیع الاول کے جلوس کے سوا ہر قسم کے جلسے جلوس اور ریلیوں پر پابندی عائد ہو گی۔