LIVE

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی، 8 کشمیری شہید

ویب ڈیسک
November 25, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکورٹی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے اور تازہ کارروائی میں قابض فورسز نے مزید 8 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سینٹرل ریزرو پولیس، اسپیشل آپریشن گروپ اور 34 راشٹریا رافل کے اہلکاروں نے ضلع شوپیاں کے علاقے بٹاگنڈ اور کمپرن کے علاقوں کا محاصرہ کیا۔

قابض فورسز نے ایک مکان کو گھیرے میں لیتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی اور مکان کو ملبے کا ڈھیر بنادیا جس کے نتیجے میں 6 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

بھارتی فوج نے نوجوانوں کی شہادت کیخلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر بھی فارئنگ کی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

کٹھ پتلی انتظامیہ نے ضلع شوپیاں اور جنوبی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے ضلع پلواما میں بھی فائرنگ کرکے ایک کشمیری نوجوان شہید کیا جس کے وادی میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہید نوجوانوں کی تعداد 8 ہوگئی۔