LIVE

مبینہ جعلی اکاؤنٹس کی تحقیقات: جے آئی ٹی نے بلاول کو سوالنامہ بھیج دیا

اعزاز سید
November 28, 2018
 

ذرائع جے آئی ٹی کے مطابق بلاول کو سوال نامے کا جواب دینے کیلیے 2 روز کا وقت دیا گیا ہے ، بلاول بھٹو زرداری کی قانونی ٹیم 2 دن میں سوالنامے کا جواب دے گی—فوٹو: فائل

مبینہ جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں قائم ہونے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی کو طلب نہیں کیا گیا بلکہ فی الحال صرف سوالنامہ جاری کیا گیا ہے۔

ذرائع جے آئی ٹی کے مطابق بلاول کو سوال نامے کا جواب دینے کیلیے 2 روز کا وقت دیا گیا ہے اور بلاول بھٹو زرداری کی قانونی ٹیم 2 دن میں سوالنامے کا جواب دے گی۔

ذرائع کے مطابق سابق صدرآصف زرداری، فریال تالپور (آج) بدھ کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔

جے آئی ٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نبلاول بھٹو زرداری کو فی الحال بلانے کی ضرورت نہیں ہے جبکہ جے آئی ٹی آصف زرداری اور فریال تالپور کو سوالنامہ پہلے جاری کرچکی ہے۔

ذرائع پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کو سوالنامہ ان کے سخت مؤقف کی وجہ سے جاری کیا گیا۔