LIVE

ممنوعہ لٹریچررکھنے کا الزام: سینئر صحافی نصراللہ چوہدری کی ضمانت منظور

ویب ڈیسک
November 28, 2018
 

عدالت نے صحافی کو ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ فوٹو: فائل

کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت نے سینئر صحافی نصراللہ چوہدری کی ضمانت منظور کرلی۔

اردو روزنامہ 'نئی بات' سے وابستہ سینئر صحافی نصراللہ چوہدری پر ممنوعہ لٹریچر رکھنے کا الزام تھا تاہم عدالت نے ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض صحافی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

وکیل صفائی کا کہنا ہے کہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ان کے موکل کے خلاف بدنیتی پر مبنی مقدمہ درج کیا۔

یاد رہے کہ 8 نومبر کو کراچی پریس کلب پر چھاپے کے بعد صحافیوں کی جانب سے گورنر ہاؤس کے باہر اگلے روز احتجاج کیا گیا اور اسی روز رات گئے صحافی نصراللہ چوہدری لاپتہ ہوئے۔

چار روز بعد سی ٹی ڈی نے صحافی کی گرفتاری ظاہر کرتے ہوئے عدالت میں پیش کیا، جب کہ صحافی برادری کی جانب سے پریس کلب پر چھاپے اور نصراللہ چوہدری کی گرفتاری کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔