LIVE

تھر میں غذائی قلت سے مزید 2 بچے انتقال کرگئے

ویب ڈیسک
December 06, 2018
 

 رواں ماہ انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے: فائل فوٹو

تھرپارکر: غذائی قلت کے باعث مزید 2 بچے انتقال کرگئے۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق تھرپارکر میں غذائیت کی کمی سے مزید 2 بچوں کے انتقال سے رواں ماہ انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

ذرائع کا بتاناہےکہ تھر میں غذائی قلت سے رواں برس انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 601 تک جا پہنچی ہے۔