LIVE

چین پاکستان کو 2 ارب ڈالر کمرشل قرضہ دے گا، ذرائع وزارت خزانہ

اشرف ملخم
January 01, 2019
 

چین نے اس معاہدے کے فائنل ہونے سے قبل خفیہ رکھنے کی درخواست کررکھی ہے، ذرائع — فوٹو:فائل 

اسلام آباد: چین پاکستان کو 2 ارب ڈالر کمرشل قرضہ دے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق چین سے قرض کے حصول کیلئے مذاکرات آخری مراحل میں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے ملنے والا قرض 8 فیصد شرح سود پر ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ چین نے اس معاہدے کے فائنل ہونے سے قبل اسے خفیہ رکھنے کی درخواست کررکھی ہے جب کہ معاملے کو خفیہ رکھنے کی درخواست چین کی اعلیٰ قیادت کی طرف سے کی گئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے قرض کے حصول کیلئے درخواست وزیراعظم کے دورۂ چین کے دوران دی اور اسی ملاقات میں چینی قیادت نے معاملے کو خفیہ رکھنے کی درخواست کی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان پہلے بھی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے قرض حاصل کرچکا ہے جب کہ پاکستان کے عالمی مالیاتی فنڈ سے بھی قرض کے حصول کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔