LIVE

سام سنگ اسمارٹ فون صارفین پہلے سے موجود فیس بک ایپ اَن انسٹال کرنے میں ناکام

ویب ڈیسک
January 09, 2019
 

سام سنگ کے متعدد صارفین کو مشکل درپیش ہے کہ پہلے سے انسٹال شدہ فیس بک ایپ کو انسٹال کرنا ممکن نہیں، کیونکہ اس کے لیے 'delete' کا کوئی آپشن ہی موجود نہیں—.فوٹو فائل 

معروف کمپنی سام سنگ کے اسمارٹ فونز استعمال کرنے والے صارفین نے شکایت کی ہے کہ جن فونز میں پہلے سے فیس بک ایپ انسٹال ہے، اسے اَن انسٹال کرنا ممکن نہیں ہے۔

اسمارٹ فونز میں کمپنی کی جانب سے چند ضروری ایپلیکیشن جیسے ای میل، میسنجر وغیرہ پہلے سے انسٹال ہوتے ہیں لیکن سوشل میڈیا کے دور میں اسمارٹ فونز میں اب ٹوئٹر، ایمازون اور فیس بک ایپ بھی انسٹال کیے جارہے ہیں۔

بلومبرگ کی نئی رپورٹ کے مطابق متعدد صارفین کو مشکل درپیش ہے کہ پہلے سے انسٹال شدہ فیس بک ایپ کو اَن انسٹال کرنا ممکن نہیں، کیونکہ اس کے لیے 'delete' کا کوئی آپشن ہی موجود نہیں۔


صارفین کے مطابق اگر فیس بک استعمال نہ کرنا ہو تو اس کے لیے پھر ایک ہی صورت رہ جاتی ہے اور وہ یہ کہ اپنا اکاؤنٹ غیر فعال کردیا جائے۔

ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق پہلے سے انسٹال شدہ فیس ایپ صرف ایک آئیکون ہے، اصلی ایپ نہیں ہے تاہم اس حوالے سے کمپنی کی جانب سے کوئی تصدیق موصول نہیں ہوسکی۔

تاہم صارفین کی جانب سے اس حوالے سے ٹوئٹر پر شکایت کا سلسلہ جاری ہے۔