LIVE

مچھروں سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے آگاہی کے لیے موبائل ایپ لانچ

ویب ڈیسک
January 11, 2019
 

 ایپ لانچ کرنے کا مقصد مچھروں کی اقسام کی درست معلومات کا حصول ہے: ترجمان قومی ادارہ صحت_ فائل فوٹو

اسلام آباد: قومی ادارۂ صحت نے مچھروں سے پیداہونے والی بیماریوں سے آگاہی کے لیے موبائل ایپ لانچ کردی۔

ترجمان قومی ادارہ صحت کے مطابق ’ماسکیٹوز الرٹ پاکستان‘ کے نام سے لانچ کی گئی اینڈرائیڈ ایپ ہر شخص استعمال کرسکے گا، شہری اپنے علاقوں میں موجود مچھروں کی تصاویر بناکر اپلوڈ کرسکیں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایپ لانچ کرنے کا مقصد مچھروں کی اقسام کی درست معلومات کا حصول ہے۔