LIVE

انگلش میرا پسندیدہ مضمون ہے، استاد ہوتی تو انگلش پڑھاتی: اداکارہ میرا

ویب ڈیسک
January 15, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


کراچی: لالی وڈ اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ انگلش ان کا پسندیدہ مضمون ہے اور اگر وہ استاد ہوتیں تو بچوں کو انگلش کا مضمون پڑھاتیں۔

اداکارہ میرا کو میڈیا میں شہ سرخیوں میں رہنے کا خوب ہنر آتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کی گلابی انگلش کافی مشہور ہے لیکن اب اداکارہ نے انگریزی کو اپنا پسندیدہ مضمون قرار دیا ہے۔ 

اداکارہ میرا نے کراچی کے نجی تعلیمی ادارے کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 'میں کتاب لکھ رہی ہوں جس  کو پڑھ کر سب کو فلم انڈسٹری سے لگاؤ ہوجائے گا'۔

انہوں نے کہا کہ میری بہت خواہش ہے کہ بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کروں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وہ کہہ چکی ہیں کہ میں ہی یہ فیصلہ کروں گی کہ مجھے شاہ رخ خان کے ساتھ کب کام کرنا ہے؟ 

میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ انگلش میرا پسندیدہ مضمون ہے اور اگر ٹیچر ہوتی تو بچوں کو انگلش پڑھاتی، اس کے علاوہ فارسی بھی بہت پسند ہے۔

اداکارہ میرا نے کہا کہ حکومت کی مدد ملے تو فلم انڈسٹری کامستقبل اچھا ہو سکتا ہے اور اداکاری کو عزت سے دیکھا جائے تو فلم انڈسٹری کامیاب ہو سکتی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت آرٹسٹس اور ان کے اہلخانہ کو مفت میڈیکل سہولت فراہم کرے۔

اپنے دورے کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرا کسی بھی تعلیمی ادارے کا پہلا دورہ ہے اور میری والدہ کا تعلق تعلیم کے شعبے سے تھا لہٰذا ان کی خواہش تھی کہ  بچے اچھی تعلیم حاصل کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ تعلیم کے شعبے کیلئے مستقبل میں کچھ پلان ہیں اور پاکستان میں اداکاری کے مضمون کیلئے اکیڈمی بھی ہونی چاہیے۔