LIVE

وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست خارج

ویب ڈیسک
January 21, 2019
 

فائل فوٹو: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست خارج کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 16 جنوری کو ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر پٹیشن کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن نے اسی روز درخواست پر سماعت کرتے ہوئے درخواست گزار کی استدعا منظور کی تھی۔

پیر کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد استدعا کو مسترد کرتے ہوئے درخواست خارج کردی۔