پاکستان

وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر


اسلام آباد: سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطابندیال اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ 24 ستمبر کو دانیال چوہدری کی درخواست پر سماعت کرےگا۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہےکہ عمران خان آرٹیکل 62،63 کے تحت رکن اسمبلی رہنے کے اہل نہیں ہیں۔

عمران خان کی نااہلی کے لیے بیرسٹر دانیال چوہدری نے گزشتہ سال درخواست دائر کی تھی۔

مزید خبریں :