LIVE

بلاول اور شیخ رشید کے درمیان لفظی جنگ شدت اختیار کر گئی

ویب ڈیسک
February 04, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے درمیان لفظی جنگ شدت اختیار کر گئی۔

دو روز قبل کراچی پریس کلب میں صحافیوں نے بلاول بھٹو سے شیخ رشید سے متعلق سوال کیا تو چیئرمین پیپلز پارٹی نے وزیر ریلوے کو پنڈی کا شیطان قرار دیتے ہوئے کہا ’آپ مجھ سے پنڈی کے گٹروں سے متعلق پوچھ لیں مگر شیخ رشید سے متعلق نہ پوچھیں۔‘

شیخ رشید نے جیو کے پروگرام نیا پاکستان میں بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر بلاول نے ان سے متعلق اپنے بیان پر معافی نہ مانگی تو میں ان کی سیاست کا ستیا ناس کر دوں گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ میرا نام شیخ رشید ہے اور میں سیاست کا ٹارگٹ کلر ہوں، ایوب خان سے لیکر آج تک جس کسی کو بھی سیاسی ٹارگٹ بنایا اس کا تمت بالخیر کیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ اگر بلاول بھٹو نے سب کے سامنے معافی نہ مانگی تو میں انہیں گھر تک پہنچا کر آؤں گا۔