LIVE

کراچی میں بلی کی ہلاکت پر مقدمہ

ویب ڈیسک
February 08, 2019
 

— فائل فوٹو

کراچی میں گاڑی کی زد میں آکر پالتو بلی کی ہلاکت کے خلاف شہری کی درخواست پر عدالت نے ایک خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

کراچی کےعلاقے ڈیفنس میں ایک شہری کی پالتو بلی ایک خاتون کی گاڑی کے نیچے آکر ہلاک ہوگئی جس کے بعد شہری نے سٹی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں شہری کا کہنا تھا کہ واقعہ ڈیفنس فیز 8 درخشاں تھانے کی حدود میں یکم فروری کو پیش آیا۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ دنیا بھر میں بے زبان جانوروں کے حقوق کا تحفظ کیا جاتا ہے، یہاں کی پولیس اور عدالت بھی جانوروں کےتحفظ کے لیے اقدامات کریں۔

سٹی کورٹ نے بلی کی موت کی ذمہ دار خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔