LIVE

بلوچستان کے 20 سے زائد اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری متوقع

ویب ڈیسک
February 11, 2019
 

کوئٹہ، زیارت، ژوب، پشین اور مستونگ شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں گے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو: فائل

کوئٹہ: بلوچستان کے 20 سے زائد اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے جب کہ وادی زیارت میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، قلات، زیارت، پشین، ژوب، قلعہ سیف اللہ اور مستونگ سمیت 20 سے زائد اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، زیارت، ژوب، پشین اور مستونگ شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں گے جب کہ قلات، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ میں بھی سردی کی شدید لہر جاری رہنےکی پیشگوئی ہے۔

وادی زیارت میں بھی شدید سردی کی لہر برقرار ہے جہاں آج کم سےکم درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔