LIVE

پاکستان سیٹیزن پورٹل دنیا کی دوسری بہترین سرکاری موبائل ایپ قرار

ویب ڈیسک
February 13, 2019
 

مسائل کے حل کیلئے عوام سے براہِ راست رابطے کے بندوبست نے وزیراعظم آفس میں قائم میرے "شکایات سیل" کی زبردست کامیابی کی راہ ہموار کی ہے—. فوٹو فائل

اسلام آباد: مسائل کے حل کیلئے عوام سے براہِ راست رابطے کے بندوبست کی غرض سے وزیراعظم آفس میں قائم ’شکایات سیل‘ نے عالمی سطح پر زبردست کامیابی حاصل کرلی۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شکایت سیل کو اپنی زبردست کامیابی قرار دیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’مسائل کے حل کیلئے عوام سے براہِ راست رابطے کے بندوبست نے وزیراعظم آفس میں قائم میرے "شکایات سیل" کی زبردست کامیابی کی راہ ہموار کی ہے‘۔

وزیراعظم نے اس کے ساتھ دبئی میں سالانہ عالمی حکومتی سمٹ اجلاس میں منعقد موبائل ایپ مقابلے کے نتائج بھی شیئر کیے جسے ذیل میں بیان کیا گیا ہے۔