LIVE

ایل پی جی 9 روپے فی کلو مہنگی کردی گئی

ویب ڈیسک
March 01, 2019
 

فائل فوٹو

اسلام آباد: ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 9 روپے اضافہ کردیا گیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 9 روپے اضافے کے بعد 129 روپے کلو ہوگئی جب کہ گھریلو سلنڈر 95 روپے مہنگا ہوا ہے۔

اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت کے بعد ملک بھر میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1522روپے 65 پیسے ہو گئی۔

واضح رہےکہ حکومت نے اوگرا کی سفارش پر مارچ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا ہے۔