LIVE

ایل او سی پر شہید ہونے والے حوالدار عبدالرب مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

ویب ڈیسک
March 03, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


تونسہ: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے جوان عبدالرب کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

شہید حوالدار عبدالرب کی نماز جنازہ تونسہ کے گاؤں بستی نتکانی میں ادا کی گئی جس میں پاک فوج کے افسران، شہید کے اہلخانہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پاک فوج کے دستے نے شہید حوالدار عبدالرب کو سلامی پیش کی جب کہ وزیراعظم عمران خان اور سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سے پھول بھی رکھے گئے۔

بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے دوسرے جوان نائیک خرم کی نماز جنازہ کل ڈیرہ غازی خان میں ادا کی جائے گی۔

گزشتہ روز بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے حوالدار عبد الرب اور نائیک خرم سمیت 4 افراد شہید ہوگئے تھے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ حوالدار عبدالرب اور نائیک خرم نکیال سیکٹر پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔