LIVE

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31 مارچ تک توسیع

ویب ڈیسک
March 15, 2019
 

اسلام آباد: ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانےکی تاریخ میں توسیع کردی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق ٹیکس ریٹرن فائل کرنےکی آخری تاریخ 31 مارچ مقرر کی گئی ہے اور مقررہ تاریخ تک گوشوارے جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

ایف بی آر کا کہنا ہےکہ کمپنیز اور ایسوسی ایشن آف پرسنز کے لیے بھی تاریخ بڑھائی گئی ہے۔

اس سے قبل ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ 15 دسمبر تھی جس میں دوسری مرتبہ توسیع کی گئی ہے۔