LIVE

کرائسٹ چرچ حملہ: پی ایس ایل میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی

ویب ڈیسک
March 15, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی یاد میں پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایلیمنیٹر میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں دہشت گرد حملے کے نتیجے میں 49 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے۔

حملے کے وقت ایک مسجد میں نیوزی لینڈ کے دورے پر آئی بنگلہ دیشی ٹیم کے کھلاڑی بھی نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے موجود تھے تاہم بنگلا دیش کے تمام کھلاڑٖی اس حملے میں محفوظ رہے۔

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایلیمنیٹر میچ سے قبل کرائسٹ چرچ میں مساجد پر ہونے والے حملے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور کھلاڑیوں نے بازوؤں پر کالے بینڈ پہن کر میچ کھیلا۔