LIVE

وزیراعظم عمران خان سے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ شیخ محمد بن عیسیٰ کی ملاقات

ویب ڈیسک
March 19, 2019
 

وزیراعظم عمران خان نے بحرین کے ساتھ مختلف شعبوں بالخصوص دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا — فوٹو: عمران خان فیس بک آفیشل 

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ نے ملاقات کی۔ 

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کے صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ 

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بحرین کے ساتھ مختلف شعبوں بالخصوص دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ نے وزیراعظم عمران خان کو بحرینی ہم منصب کی جانب سے دورہ بحرین کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔