LIVE

خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنے والا جعلساز کراچی سے گرفتار

ویب ڈیسک
May 16, 2019
 

 
ملزم خود کو نیوی اور حساس ادارے کا افسر ظاہر کرکے شادیاں کرتا اور متاثرہ خاندانوں سے بھاری رقوم بٹورتا تھا، پولیس ذرائع۔ فوٹو: فائل

کراچی: پولیس نے خود کو نیوی اور حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنے والے جعلساز کو گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق عابد اقبال نامی شخص خود کو نیوی اور حساس ادارے کا افسر ظاہر کرتا تھا جس کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن، نیوی کے یونیفارم اور دیگر اشیاء برآمد کر لی گئی ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم اپنی جعلی شناخت ظاہر کر کے شادیاں کرتا اور متاثرہ خاندان سے بھاری رقوم بٹورتا تھا۔

 پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جب کہ اس کے قبضے سے برآمد شدہ اسلحے کو فرانزک کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم عابد اقبال نے ابتدائی تفتیش میں جعلسازی کا اعتراف کرلیا ہے۔