LIVE

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیری شہید

ویب ڈیسک
May 22, 2019
 

قابض فوج نے ضلع کلگام کے علاقے گوپال پورہ کا محاصرہ کیا اور نام نہاد آپریشن کے نام پر گھر گھر تلاشی لی۔ فوٹو: فائل

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی تسلسل کے ساتھ جاری ہے اور آج فائرنگ کر کے مزید 2  کشمیریوں کو شہید کردیا گیا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق ضلع کلگام کے علاقے گوپال پورہ میں بھارتی فوج نے محاصرہ کیا اور نام نہاد آپریشن کے نام پر گھر گھر تلاشی لی۔

کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے 2 شہریوں کو شہید کردیا جب کہ قابض انتظامیہ نے کلگام میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی۔