LIVE

لیگی کارکنان نے نوازشریف سے اظہارِ یکجہتی کیلئے کوٹ لکھپت جیل کے باہر نمازِ عید ادا کی

ویب ڈیسک
June 05, 2019
 

ویڈیو اسکرین گریب جیونیوز

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے میاں نوازشریف نے اظہار یکجہتی کے لیے کوٹ لکھپت جیل کے باہر نماز عید ادا کی۔

مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف العزیزیہ ریفرنس میں 7سال کی سزا کاٹ رہے ہیں اور کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے عیدالفطر پر نوازشریف سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کوٹ لکھپت جیل کے باہر نماز عید ادا کی، اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے خدشے کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔