LIVE

پاکستان کیخلاف میچ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو دھچکا

فیضان لاکھانی
June 11, 2019
 

آسٹریلین ٹیم کے آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس پاکستان کیخلاف میچ سے قبل ان فٹ ہو کر میچ سے آ وٹ ہوگئے ہیں

آسٹریلین ٹیم کے آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس ان فٹ ہو کر پاکستان کے خلاف میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

 اسٹوئنس اتوار کو بھارت کیخلاف میچ میں سائیڈ اسٹرین کا شکار ہوئے تھے۔

اس حوالے سے آسٹریلوی ٹیم کےکپتان ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ ابھی معلوم نہیں کہ اسٹوئنس کتنے میچز کیلئے باہر ہوئے ہیں تاہم ان کی فٹنس کو مانیٹر کیا جارہا ہے اور ایک دو روز میں صورتحال واضح ہوجائے گی۔

البتہ کرکٹ آسٹریلیا نے متبادل کے طور پر آل راؤنڈر مچل مارش کو طلب کر لیا ہے جو کہ اس ہفتے آسٹریلیا  اے کے ساتھ انگلینڈ پہنچ رہے ہیں۔

تاہم، باضابطہ طور پر متبادل کھلاڑی کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا ہے کیوں کہ اگر کوئی کھلاڑی ایونٹ کے دوران ایک مرتبہ ٹیم سے باہر ہوجائے تو وہ واپس نہیں آ سکتا۔