LIVE

’ہرکہانی کا اختتام ہے‘، شعیب کی ریٹائرمنٹ پر ثانیہ کے جذبات

ویب ڈیسک
July 06, 2019
 


فائل فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک کا ون ڈے کرکٹ میں طویل کیرئیر ختم ہوا جس پر ساتھی کرکٹرز اور ان کی اہلیہ نے اپنے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

شعیب ملک نے اپنی ٹوئٹ میں کیرئیر کے اختتام پر تمام کھلاڑیوں، کوچز، اہل خانہ، دوستوں، میڈیا اور اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔





قومی کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ کے آخری میچ  کے اختتام پر شعیب ملک کو پرتپاک انداز میں رخصت کیا۔





شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے ٹوئٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ ہر کہانی کا اختتام ہے، لیکن اس زندگی میں ہراختتام کی ایک نئی شروعات ہوتی ہے، شعیب آپ نے 20 سال تک اپنے ملک پاکستان کے لیے خدمات انجام دیں، آپ اسے عزت اور عاجزی کے ساتھ جاری رکھیں، آپ نے جو کچھ بھی حاصل کیا اس کے لیے مجھے اور ازہان کو آپ پر فخر ہے لیکن اس سے بھی زیادہ آپ جو ہیں ہمیں اس پرفخر ہے۔‘






ساتھی کھلاڑیوں نے بھی شعیب ملک کے لیے الوداعی کلمات لکھے جس میں آل راؤنڈر محمد حفیظ نے شعیب ملک کو بہترین کیرئیر کے اختتام کی مبارک باد دی اور پاکستانی کرکٹ فین کی حیثیت سے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔


فاسٹ بولر وہاب ریاض نے شعیب ملک کو سیالکوٹ کی شان کے لقب سے نوازا اور ان کے ساتھ گزارے 10 سالوں کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ان کی کمی محسوس کریں گے۔


اظہر علی نے شعیب ملک کے ساتھ گزارے چیمپئنز ٹرافی کے دنوں کو یاد کیا اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔


کرکٹ شائقین کی جانب سے بھی سابق کپتان شعیب ملک کی کارکردگی اور بہترین طویل کیرئیر پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا اور مبارک باد پیش کی گئی۔











کرکٹ شائقین نے پاکستان کی کرکردگی پر تبصرہ کیا اور ساتھ ہی شعیب ملک کے بہترین مستقبل کے لیے بھی نیک خواہش کا اظہار کیا۔