LIVE

ون ڈے رینکنگ : عالمی چیمپئن انگلینڈ کا پہلی پوزیشن پر بھی قبضہ

ویب ڈیسک
July 15, 2019
 

عالمی چیمپئن انگلینڈ 125 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے — فوٹو: آئی سی سی

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ورلڈ کپ ختم ہو تے ہی ون ڈے ٹیم اور کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔

آئی سی سی کی نئی ٹیم رینکنگ میں عالمی چیمپئن انگلینڈ 125 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود جبکہ بھارتی ٹیم دوسرے ، نیوزی لینڈ تیسرے اور آسٹریلیا کا چوتھا نمبر ہے۔

پاکستان ٹیم کی بات کی جائے تو ٹیم رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم 97 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر مو جود ہے۔

ویرات کوہلی نمبر 1 بیٹسمین

ٹاپ 10 بیٹسمینوں میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ قومی کرکٹر بابر اعظم بیٹسمینوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

بولرز کی رینکنگ کی بات کریں تو بھارتی بولر جسپریت بھمرا  پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی بھی پاکستانی شامل نہیں ہے ۔

آل راؤنڈر کی کیٹیگری میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن پہلے اور پاکستان کے عماد وسیم چوتھے نمبر موجود ہیں۔